25 جون 2013 - 19:30
مصر میں شیعہ مخالف اقدامات کی مذمت اور مسلمانوں کو دعوت اتحاد: المصطفیٰ فاونڈیشن

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شیعہ علماء نے اپنے بیان میں مصر میں ہونے والے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مصر کے مسلمانوں کو آپسی اتحاد و اتفاق کی دعوت دی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شیعہ علماء نے مصر میں ہونے والے شیعہ مخالف اقدامات خاص طور پر شیعہ رہنما علامہ شیخ شحاتہ سمیت ۴ شیعوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اس تشدد آمیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جموں کشمیر کے علماء کی مذہبی تنظیم’’ المصطفیٰ (ص) فاونڈیشن‘‘ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں آیا ہے کہ مصر میں ہونے والے شیعہ مخالف اقدامات در حقیقت مذہبی تعصب اور ان استعماری سازشوں کا نتیجہ ہیں جو ہمیشہ سے اسلام کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کے درمیان مختلف بہانوں نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید تاکید کی ہے کہ ہم اس طرح کے تمام تشدد پسندانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام  خاص طور پر مصر کے تمام مسلمانوں کو آپسی اتحاد اور اتفاق کی طرف دعوت دیتے ہوئے استعماری پروپیگنڈوں کو سمجھنے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے خواہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲